مدینہ منورہ جانیوالے مسافر کا رشوت دینے سے  انکار‘ سول ایوی ایشن اتھارٹی کو تحریری شکایت پیش

مدینہ منورہ جانیوالے مسافر کا رشوت دینے سے  انکار‘ سول ایوی ایشن اتھارٹی کو ...

  



ملتان (نیوز رپورٹر) پی آئی اے کی پرواز پی کے 715 سے مدینہ منورہ جانیوالے مسافر کی کسٹم سٹاف کے رشوت طلب کرنے پر سول ایوی ایشن اتھارٹی کو تحریری طور پر شکایت کردی ہے ائیر پورٹ زرائع کے مطابق مظفر گڑھ کے رہائشی محمد شریف(بقیہ نمبر19صفحہ12پر)

 ولد اللہ بخش مدینہ منورہ روانگی کے لئیے جب کسٹم کاونٹر پر پہنچا تو کسٹم اہلکار نے مسافر کو سگریٹ کے پیکٹ ہمراہ لے جانے پر 3 ہزار روپے رشوت طلب کی جس پر مسافر نے رشوت دینے سے انکار کردیا اور سول ایوی ایشن کے ہیلپ کاونٹر پر تحریری شکایت درج کروادی ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...