ملتان کے تمام سرکاری سکولوں سے میٹرک کے نتائج کی تفصیل طلب

ملتان کے تمام سرکاری سکولوں سے میٹرک کے نتائج کی تفصیل طلب

  



ملتان(سٹاف   رپورٹر) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ملتان نے تمام سرکاری سیکنڈری و ہائر سیکنڈری سکولوں سے میٹرک کے نتائج کی تفصیل طلب کرلی۔ ا س سلسلے میں جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ تمام سکول میٹرک کے نتائج کے پروفامے(بقیہ نمبر20صفحہ12پر)

 آج دوپہر دو بجے تک ڈی ای او آفس میں جمع کرائیں، علاوہ ازیں سکولوں میں اسامیوں کی پوزیشن، نان ٹیچنگ سٹاف، ٹائم ٹیبل  اوردیگر معلومات کی تفصیل بھی فوری جمع کرائیں۔ آج شام کو ڈیفالٹر سکولز کی فہرست جاری کردی جائیگی اور ان سکولوں کے سربراہ کل 24جولائی کی صبح  سی ای او ایجوکیشن کی سامنے پیش ہوں گے،اس حوالے سے تمام ہیڈ ماسٹروں کو پرفارمے اور مراسلہ وٹس ایپ اور ای میل بھی کردیا گیا ہے۔

میٹرک نتائج

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...