وزیر اعظم کے دورہ امریکہ پر تنقید کر کے اپوزیشن اپنی ساکھ کھو بیٹھی،صمصام بخاری
لاہور (آن لائن) صوبائی وزیر اشتمال اراضی سید صمصام علی بخاری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے کامیاب دورہ امریکہ سے مخالفین کی امیدوں پر اوس پڑ گئی ہے ۔ دورہ امریکہ سے وزیراعظم عمران خان نے نے ملک وقوم کے وقار میں اضافہ کیا ہے ۔ وزیراعظم کے دورے پر تنقید برائے تنقید کر کے پیپلز پارٹی اور نواز لیگ اپنی رہی سہی ساکھ بھی کھو بیٹھی ہیں ۔ اپنے ایک بیان میں صوبائی وزیر نے کہا کہ(بقیہ نمبر10صفحہ12پر )
اپوزیشن عوامی حمایت سے یکسر محروم ہو چکی ہے اور اپنے رہنماءوں کی کرپشن اور منی لانڈرنگ جیسے غیرقانونی دھندوں میں ملوث ہونے کے باعث اس میں اب کسی قسم کا دم خم نہیں رہا ۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ اپوزیشن احتجاج کی بجائے عدالتوں میں اپنے اعمال کا جواب دے ۔ انہوں نے کہا کہ منشیات کے ملزم کی حمایت میں ریلی کونسی جمہوریت ہے;238; سیدصمصام علی بخاری نے کہا کہ عوام احتجاج کرنے والوں کا ساتھ نہیں دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو دنیا بھر میں پذیرائی ملی رہی ہے ۔
صمصام بخاری