کام نہ کرنیوالے پولیس اہلکاروں کیخلاف کاروائی کیوں نہیں کی جاتی ،لاہور ہائیکورٹ

    کام نہ کرنیوالے پولیس اہلکاروں کیخلاف کاروائی کیوں نہیں کی جاتی ،لاہور ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائی کورٹ نے قراردیا ہے کہ کام نہ کرنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کی جاتی ،نظام کی درستی کے لئے اصلاحات کی ضرورت ہے ،مسٹر جسٹس محمد قاسم خان نے یہ ریمارکس محمد عباس کی ضمانت کے کیس میں عدالتی حکم کے باوجود مقدمہ کاریکارڈ پیش نہ کرنے پر سی سی پی او لاہور بی اے ناصر کومخاطب کرکے دیئے ۔ فاضل جج نے سی سی پی او کو فوری نوٹس پر طلب کیا تھا،فاضل جج نے بی اے ناصر سے استفارکیا کہ کام نہ کرنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف کاروائی کیوں نہیں کی جاتی;238;سی سی پی او لاہورنے کہا غیرذمہ دار پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے، (بقیہ نمبر11صفحہ12پر )

عدالت نے ریمارکس دئیے کہ پولیس نظام کی درستی کے لئے اصلاحات ضروری ہیں ، نظام کی بہتری عملی اقدامات کے بغیر ممکن نہیں ، پولیس کی بہتری سے امن و امان قائم ہو گاجس سے غیرملکی سرمایہ کاری بڑھے گی،سی سی پی او لاہور نے مقدمے کی رپورٹ عدالت میں پیش کردی،انہوں نے بتایا کہ درخواست گزار ملزم 5 مقدمات میں عدالتی اشتہاری ہے،جس پرعدالت نے ملزم کی درخواست ضمانت خارج کر دی ۔