بچہ قتل ،حادثات میں 4افراد جاں بحق نومولودکی لاش برآمد 2خودکشیاں

  بچہ قتل ،حادثات میں 4افراد جاں بحق نومولودکی لاش برآمد 2خودکشیاں

  



ملتان ‘ بنگلہ منٹھار ‘ مظفر گڑھ ‘ خانگڑھ ‘ کروڑ لعل عیسن ‘ وہاڑی ‘ رحیمیار خان( وقاءع نگار ‘ نمائندگان پاکستان ) بچہ قتل ‘ حادثات میں 4 افراد جاں بحق ‘ نومولود کی لاش بر;200;مد ‘2 خودکشیاں ۔ ملتان سے وقاءع نگار کے مطابق لودہراں کے علاقے میں واقع گیلے وال میں گھریلو ناچاقی پر 22 سالہ نوجوان نے سپرے پی لیا;46;حالت غیر ہونے پر نشتر ہسپتال لایا گیا مگر جاں بر نہ ہو سکا ۔ تفصیل (بقیہ نمبر12صفحہ12پر )

کے مطابق گیلے وال کے رہائشی ارجمند منیر کا گھر والوں سے جھگڑا رہتا تھا گزشتہ روز بھی اسکا جھگڑا ہوا جس پر اس نے سپرے پی لیا ،علاج کے لئے نشتر ہسپتال لایا گیا مگر جاں بر نہ ہو سکا ۔ ضروری کاروائی کے بعد لاش لواحقین کے حوالے کر دی گئی ہے ۔ بنگلہ منٹھار سے نامہ نگار کے مطابق چک نمبر 143پی میں امیر محمد شر کے 12 سال بیٹے معشوق علی کو نا معلوم افراد بےدردی سے قتل کر کے لائش کو قریبی کھیت میں پھنک کر فرار;46;اطلاع ملتے ہی تھانہ منٹھار کی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لائش کو تحویل میں لیا اور نا معلوم قاتل کی تلاش شروع کر دی;46; اے ایس پی رحیم یار خان سلیم شاہ بھی موقع پر پہنچ گے;46;مظفر گڑھ ‘ خان گڑھ سے نامہ نگار کے مطابق خانگڑھ قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثہ میں ایک شخص جاں بحق ۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ روز بستی درگھ کے مقام پر قومی شاہراہ پر موٹرسائیکل اور کار میں تصادم ہو گیا جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار بستی چھچھن کا رہائشی محمدکاشف شدید زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال لے جایا جا رہا تھا کہ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا خانگڑھ پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد نعش لواحقین کے حوالے کر دی ۔ کروڑ لعل عیسن سے نامہ نگار کے مطابق چوبیس گھنٹے گزرنے کے باوجود دریائے سندھ میں ڈوبنے والے نوجوان کی لاش نہ مل سکی علاقہ کی فضاسوگوار تفصیل کے مطابق موضع سانجھ اسراء کا 18سالہ جاوید نامی نوجوان نہاتے ہوئے دریا میں ڈوب گیاتہا چوبیس گھنٹے گزرنے کے باوجود لاش نہ مل سکی سابق کونسلر رزاق محمداسلم محمدنوازنے ضلعی اورمقامی انتظامیہ کے عدم تعاون بے حسی لاپرواہی اورغفلت پر اپنے غصہ کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ چوبیس گھنٹے گزرگئے ڈی پی اولیہ ڈی سی لیہ اسسٹنٹ کمشنر کروڑ موقعہ پر نہیں پہنچے اورنہ ہی لاش تلاش کرانے میں کوئی تعاون کیا اہل علاقہ اپنی مددآپ کے تحت لاش کی تلاش میں مصروف ہیں ۔ وہاڑی سے بیورو رپورٹ کے مطابق تیز رفتار آئل ٹینکر نے موٹر سائیکل سوار کو کچل ڈالا پولیس تھانہ ٹھینگی نے بروقت پہنچ کر کاروائی شروع کردی واقعات کے مطابق ٹھینگی کالونی کے نزدیک کراس میں موٹرساءکل نمبر;868276;3878 پر تین افراد جارہے تھے کہ تیز رفتار آئل ٹینکر نمبری ;8276;l 178 کی ٹکرسے ایک شخص جاں بحق اوردو زخمی ہوگئے جس پر ریسکو1122کی امدادی ٹیموں نےکاروائی کرتے ہوئے زخمیوں کووھاڑی ہسپتال داخل کیا حادثے میں دو زخمی اور ایک جانبحق ھونےوالےچک نمبر78;2238766; کے رہائشی تھے ۔ رحیم یارخان سے بیورو رپورٹ کے مطابق تیز رفتاری کے باعث موڑ کاٹتے ہوئے موٹرسائیکل پھسل جانے پرسامنے سے ;200;نیوالے ٹریک سے جاٹکرایا،17سالہ نوجوان موقع پر جاں بحق،مختلف حادثات مےں زخمی ہونے والے76 افراد زیرعلاج ۔ تفصل کے مطابق اوڈ کالونی تحصیل خانپور کارہائشی17سالہ محمدارشد موٹرسائیکل پرسوار ہوکر جارہاتھا کہ دین پور چوک کے نزدیک تیز رفتاری کے باعث موڑ کاٹتے ہوئے پھسل گیا اور سامنے سے ;200;نیوالے ٹرک سے جاٹکرا جس کے نتیجہ مےں سر پر لگنے والی گہری ضرب کے باعث نوجوان محمدارشد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیاجبکہ مختلف حادثات مےں زخمی ہونے والے76افراد جن مےں ;200;باد پور کارہائشی1سالہ محمد عبداللہ، چوک بہادر پور کی7سالہ فضاء بی بی، کوٹ سمابہ کا8سالہ مکیش کمار، بستی غریب شاہ کی9 سالہ صائمہ مائی، 6سالہ محمدعقیل، 12سالہ محمداکمل، جناح پارک کی28سالہ شازیہ بی بی، نیازی کالونی کی25سالہ سائرہ بی بی، کچہ چوہان کی30سالہ شرم بی بی، وائرلیس پل کی45سالہ پروین بی بی، خانپورکا22سالہ محمدندیم، راجن پورکا16سالہ محمد جنید، چوک پٹھانستان کا26سالہ محمد زبیر اور تاج گڑھ کارہائشی40سالہ محمد شفیق وغیرہ شامل ہےں ۔ ان افراد کو ہسپتال مےں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے ۔ نہر;200;ب حیات سے نومولود بچے کی لاش بر;200;مد، پولیس نے تحویل مےں لے لی، تفصیل کے مطابق گزشتہ روز تھانہ صدر تحصیل خانپورکی حدود چک4پی کے علاقہ نہر ;200;ب حیات میں نومولود بچے کی لاش تیرتی ہوئی دیکھ کر اہل علاقہ نے پولیس کواطلاع فراہم کردی ۔ پولیس نے نومولود بچے کی لاش نہر سے نکال کر تحویل میں لے لی ۔ گھریلو ناچاقی سے دلبرداشتہ،17سالہ لڑکی نے زہریلا سپرے پی کر خودکشی کرلی، 4 خواتین سمیت8افراد کا اقدام خودکشی ۔ تفصیل کے مطابق کوٹ سمابہ کی رہائشی17سالہ سویرا بی بی نے ;200;ئے روز کی گھریلو ناچاقی سے دلبرداشتہ ہوکر زہریلا سپرے پی لیا، حالت غیر ہونے پر ورثاء نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود سویرا بی بی جانبرنہ ہوپائی اورجسم مےں زہر پھیل جانے کے باعث دم توڑگئی جبکہ اقدام خودکشی کرنے والے8 افراد جن میں چک37کی رہائشی 16سالہ زینب بی بی، گھوٹکی کی 19 سالہ سبرینہ بی بی، میر پور ماتھیلو کی36سالہ افشاں بی بی، ہسپتال روڈ کی22سالہ ہمنہ بی بی، امین گڑھ کا17سالہ محمد یوسف، کوٹ سمابہ کا28سالہ محمدعابد، میر پور ماتھیلو کا25سالہ شہزادہ اور 25سالہ محمدنادر شامل ہےں ۔ ان افراد کوشیخ زید ہسپتال رحےم یارخان مےں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...