سخی سرور ،کسٹم انٹیلی جنس کی کارروائی ‘ ایرانی تیل سے بھرا ٹرک قبضے میں لے لیا گیا

    سخی سرور ،کسٹم انٹیلی جنس کی کارروائی ‘ ایرانی تیل سے بھرا ٹرک قبضے میں ...

  



سخی سرور (نامہ نگار) کسٹم انٹیلی جنس نے کاروائی کرتے ہوئے بین الصوبائی سمگلنگ کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے ایرانی ڈیزل سے بھرا ٹرک پکڑ لیا ہے;46; کسٹم انٹیلی جنس آفیسر نے کہا کہ (بقیہ نمبر23صفحہ12پر )

ٹرک کو قبضہ میں لے لیا گیا ہے;46; ایرانی ڈیزل سے بھرے ٹرک مالیت لاکھوں روپے ہے;46; سمگلنگ کے خلاف کارروائیاں بھرپور طریقے سے جاری ہیں ;46;تفصیل کے مطابق کسٹم انٹیلی جنس آفیسر عدنان چانڈیہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے بین الصوبائی سمگلنگ کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے جامپور روڈ سے ایرانی ڈیزل سے بھرا ٹرک پکڑ لیا ہے;46; اور ٹرک ڈرائیور کو بھی حراست میں لے لیا گیا;46; کسٹم انٹیلی جنس آفیسر عدنان چانڈیہ نے ٹرک اپنی تحویل میں لے لیا ہے;46; عدنان چانڈیہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی ڈیزل سے بھرے ٹرک کی مالیت لاکھوں روپے ہے;46; کسٹم انٹیلی جنس کی سمگلنگ کے خلاف بھرپور طریقے سے کاروائیاں جاری ہیں ;46; بین الصوبائی شاہراہ پر چیکنگ اور گشت جاری ہے;46;

ایرانی تیل

مزید : ملتان صفحہ آخر