پاسپورٹ آفس میں ویزا سٹیکرز کی فروخت، ایف آئی اے حرکت میں آ گئی 

پاسپورٹ آفس میں ویزا سٹیکرز کی فروخت، ایف آئی اے حرکت میں آ گئی 

  



 اسلام آباد (این این آئی)سابق حکومتوں کے دور میں پاسپورٹ آفس سے سیکڑوں ویزا سٹیکرز غیر ملکیوں کو فروخت کرنے کا سراغ مل گیا، غیر قانونی دھندے سے کروڑوں روپے بنائے گئے،پاسپورٹ آفس میں 150 غیر قانونی بھرتیاں بھی پکڑی گئیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق ایف (بقیہ نمبر13صفحہ12پر)

آئی اے نے پاسپورٹ حکام کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ویزا سٹیکرز کے غیر قانونی دھندے کا تمام ریکارڈ 26 جولائی تک فراہم کیا جائے۔ ذرائع کیمطابق چوری شدہ ایک ویزا سٹیکر لاکھوں روپے میں فروخت کیا جاتا تھا۔ادھر گزشتہ دس سال کے دوران پاسپورٹ آفس میں ڈیڑھ سو سے زائد خلاف ضابطہ بھرتیوں کی بھی انکوائری شروع کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق بھرتیوں کے لئے اخبار میں اشتہار دیا گیا نہ ہی کسی قاعدے قانون پر عمل ہوا، تمام افراد کو کنٹریکٹ پر بھرتی کیا گیا، توسیع کے لئے رشوت لی جاتی تھی۔

ویزہ سٹیکرز

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...