رحیمیار خان‘ کالے یرقان کا حملہ‘ 4 خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق

رحیمیار خان‘ کالے یرقان کا حملہ‘ 4 خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق

  



رحیم یارخان(بیورو رپورٹ)کالے یرقان میں مبتلا4خواتین سمیت 5افراد ہسپتال دم توڑگئے۔5 متاثرین زیر علاج۔ تفصیل کے مطابق چک110پی کی رہائشی80سالہ زہراں بی بی، منظور کالونی کی 50سالہ غلام جنت، حبیب کالونی کی60سالہ سکینہ بی بی، گلشن اقبال کی58سالہ رشیداں پروین اورخانپورکارہائشی25 سالہ محمد رشید کوکالے یرقان میں مبتلا ہونے پرورثاء نے انتہائی تشویشناک حالت میں (بقیہ نمبر15صفحہ12پر)

طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود پانچوں افراد افراد جانبرنہ ہوپائے اور دم توڑگئے جبکہ5 متاثرین جن میں چک56پی کی رہائشی55 سالہ حاجل مائی، مؤمبارک کی22 سالہ نازیہ بی بی، بغداد کالونی کی 65سالہ زینب بی بی، لغاری کالونی کا65سالہ محمداسلم شامل ہیں ان افراد کو ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...