شوہرنے بیوی کوکالی قراردیکر موت کے گھاٹ اتار دیا

شوہرنے بیوی کوکالی قراردیکر موت کے گھاٹ اتار دیا

  



سیت پور  (نمائندہ پاکستان )  تھانہ کندائی کی حدود میں شوہر نے چار بچوں کو ماں کالی قرار دے کر قتل کر دیا۔پولیس نے لاش کو  قبضہ میں لیکر فوری طور رورل ہیلتھ سنٹر سیت پور میں لے کر پہنچ گئے۔تفصیل کے مطابق دریائے سند ھ کے پار ایک اور حوا کی بیٹی اور چار معصو م بچوں کی ماں غیرت کے نام پر شوہر کی بھینٹ چڑھ گئی  تھانہ کندائی کے علاقہ نائی پتن کے بستی سو ئی والا کے ساتھ رہائشی عظیم ولد بدر و قوم(بقیہ نمبر16صفحہ12پر)

 لنڈ نے  اپنی بیوی مانو مائی کو کالی قرار دے کر کلاشنکوف سے فائرنگ کرکے قتل کر دیا  پولیس کو فوری طور پر اطلاع دی گئی سب انسپکٹر   اللہ و سا یا ڈوالفقار اے ایس ائی نے موقع پر پہنچ کر مقتولہ مانو مائی کو فوری طور پر پوسٹ مارٹم کرانے کیلئے رورل ہیلتھ سنٹر سیت پور میں لایا گیا اور تفتیش شروع کر دی    علی شیخ والد نے ڈی  پی او مطفر گرھ سے فوری طور پر ملزم عظیم کو گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا ہے۔

کالی

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...