اسسٹنٹ کمشنر کے چھاپے،رائیونڈ میں پرائیویٹ عملہ کی تعیناتی پر3پٹوارخانے سیل

 اسسٹنٹ کمشنر کے چھاپے،رائیونڈ میں پرائیویٹ عملہ کی تعیناتی پر3پٹوارخانے ...

  



لاہور(سٹی رپورٹر) ڈی سی لاہور صالحہ سعید کی ہدایت پر اے سی رائیونڈ عدنان بدرنے پٹوار خانہ اور اراضی ریکارڈ سنٹر اے سی آفس رائیونڈ کا دورہ کیا۔انہوں نے 03 پٹوار خانہ کو پٹواریوں کی غیر موجودگی اور پرائیویٹ افراد کی موجودگی پر سیل کیا اور شفقت علی موضع رائے، محمد علی بچھے کی ماجا اور امجد پٹواری موضع لدھے کی نواں کے پٹوار خانوں کو سیل کردیا۔اے سی رائیونڈ نے ڈومیسائل برانچ، ڈائری برانچ اور دیگر برانچز کا جائزہ لیااورپبلک فیڈ بیک لیااور ڈائری کلرک کے غیر حاضر ہونے پر جواب طلبی کر لی گئی۔پبلک ٹوائلٹ صاف نہ تھے۔انہوں نے سینیٹری سٹاف کو وارننگ دی۔علاوہ ازیں انہوں نے دوران وزٹ اراضی ریکارڈ سنٹر سٹاف کی حاضری کو چیک کیا اور 28 کھیوٹ کے مسائل، 82 اراضی انتقال کے مسائل پائے گئے۔اس موقع پر اے سی سٹی نے کہا کہ سرکاری دفاتر کی اچانک چیکنگ کا عمل مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔انہو ں نے کہا کہ عوام کو دفاتر میں سہولیات فراہم کرنے کیلئے ہر وقت کوشاں رہیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...