سوشل ویلفیئر وبیت المال کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانا ترجیح ہے، راجہ بشارت

    سوشل ویلفیئر وبیت المال کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانا ترجیح ہے، راجہ ...

  



لاہور(لیڈی رپورٹر)صوبائی وزیر قانون،سوشل ویلفیئر وبیت المال راجہ بشارت نے کہا ہے کہ محکمہ سوشل ویلفیئر وبیت المال کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لیے موثر اصلاحات متعارف کرائی جائیں گی جس کے لیے ریفارم کمیٹی قائم کی جارہی ہے نیز جہاں ضروری ہوا قوانین میں ضروری ترامیم لائی جائیں گی۔وہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے-اجلاس میں اخوت کے سربراہ ڈاکٹرامجد ثاقب،سیکرٹری سوشل ویلفیئرعنبرین رضا، امین بیت المال اعظم ملک اور متعلقہ افسران نے بھی شرکت کی۔راجہ بشارت نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کی ہدایت پرلاہور میں 5 پناہ گاہیں کام کر رہی ہیں جبکہ ایک تونسہ میں زیر تعمیر ہے۔

-انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال کے دوران ہر ڈویژنل کوارٹرزاسپتال اور لاہور کے چھ بڑے سرکاری ہسپتالوں میں ایک ایک پناہ گاہ بنانے کا منصوبہ ہے- راجہ بشارت نے کہا کہ عمران خان کے ویژن ''ریاستِ مدینہ'' پرعملدرآمد کے لیے محکمہ بیت المال اہم کردار ادا کر سکتا ہے جبکہ وزیراعظم کااحساس پروگرام معاشرے میں  محروم طبقوں کے لیے امید کی کرن ہے-انہوں نے کہا کہ ایک ہی کام کرنے والے مختلف اداروں کی اوورلیپنگ ختم کرکے وسائل کااستعمال بہتربنایا جائے گا-انہوں نے ہدایت کی کہ تمام سرکاری و نجی ادارے بھرتیوں میں معزور افراد کے لیے مختص 3 فیصد کوٹہ پر عملدرآمد یقینی بنائیں، ان کی فلاح کے لیے مزید منصوبے شروع کیے جائیں، بے روزگار اور مستحق نابینا افراد کوماہانہ وظیفہ دینے کے لیے اقدامات کیے جائیں اور نوکریوں میں مختص کوٹے پر سختی سے عمل کیا جائے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...