شہر بھر میں مفت سرکاری وائی فائی سروس بحال کرنے کا حکم

شہر بھر میں مفت سرکاری وائی فائی سروس بحال کرنے کا حکم

  



لاہور (سٹی رپورٹر) پنجاب حکومت نے صوبائی دارالحکومت کے مختلف مقامات جن میں سرکاری ہسپتال، لاہور ریلوے سٹیشن، پبلک پارکس اور دیگر مقامات شامل ہیں ہر وقت وائی فائی سروس بحال کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ 27 کروڑ روپے کی لاگت سے شہر کے ان مقاقات پر مفت وائی فائی سروس کی فراہمی کا آغاز سابقہ دور حکومت میں کیا گیا تھا۔ لیکن فنڈ کی عدم دستیابی کے باعث مذکورہ سہولت بند کر دی گئی تھی۔

 یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پنجاب حکومت نے پی این ٹی بورڈ کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت یہ سہولت بحال کرنے کا حکم دیا ہے جبکہ اس منصوبے میں مختلف پرائیویٹ کمپنیوں کا تعاون حاصل کیا جائے گا۔ 

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...