آئین پاکستان غیر مسلموں کے حقو ق کا بھی محافظ ہے،طاہر محمود اشرفی

آئین پاکستان غیر مسلموں کے حقو ق کا بھی محافظ ہے،طاہر محمود اشرفی

  



لاہور (نمائندہ خصوصی)آئین پاکستان مسلمانوں اور غیر مسلموں کے حقوق کا مکمل محافظ ہے، پاکستانی قوم آئین پاکستان کی محافظ ہے، وزیر اعظم کے دورہ امریکہ سے قبل پاکستان کے خلاف بے بنیاد پراپیگنڈہ پاکستان دشمن قوتوں کی سازش ہے، پاکستان میں رہنے والے غیر مسلموں کو مکمل حقوق اور مذہبی آزادی حاصل ہے، یہ بات مختلف مکاتب فکر اور مذاہب کے قائدین کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان علما ء کونسل و متحدہ علماء بورڈ حافظ محمد طاہر محمود اشرفی، آرچ بشپ سبسٹین شا، پادری احسن،سردار سکندر سنگھ، بھگت لال،مولانا ضیاء الحق نقشبندی، مولانا عبد الرحمن لدھیانوی، مولانا پیر اسد اللہ فاروق، مولانا اسید الرحمن سعید،  مولانا ابراہیم حنفی، مولانا زبیر زاہد، مولانا مبشر رحیمی، مولانا عبد الحکیم اطہر، مولانا اسلام الدین اور دیگر نے کہی۔ انہوں نے کہا کہ تمام مکاتب فکر اور مذاہب کی قیادت انتہاء پسندی اور دہشت گردی کے خلاف متحد ہیں۔

، پاکستان میں دیگر ممالک کی طرح حادثاتی طور پر ہونے والے واقعات کو بنیاد بنا کر مذہبی آزادی نہ ہونے کا پراپوگنڈہ پاکستان اور اسلام دشمن عناصر کی سازش ہے جسے مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1