عوامی مسائل حل کرنے کی جدوجہد جاری رہے گی،ثروت قادری

  عوامی مسائل حل کرنے کی جدوجہد جاری رہے گی،ثروت قادری

  



لاہور (نمائندہ خصوصی) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہاکہ عوام کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑینگے عوامی مسائل کے حل کیلئے جدوجہد کرتے رہیں گے،بلاتفریق رنگ ونسل عوام کی خدمت کو شعار بنا نا ہوگا،صحافی برادری،وکلاء،اساتذہ اور علماء کرام سول سوسائٹی فرقہ واریت،لسانیت کو ختم کرنے کیلئے کردار ادا کریں،اتحاد ویکجہتی کو فروغ دے کر ہی مستحکم وخوشحال پاکستان کی طرف بڑھا جاسکتا ہے،معاشی استحکام کے بغیر کوئی ملک آگے کی طرف نہیں بڑھ سکتا،حکومت معاشی استحکام کیلئے عوام وتاجر دوست پالیسیوں کو عملی جامہ پہنائے۔

،روشن پاکستان ہی ترقی وخوشحالی کی ضمانت ہے،ریاست کو معاشی طور پر مضبوط کرنے کیلئے ٹیکس دینا ضروری ہے اور عوام ٹیکس دینے کو تیار ہیں،بڑی مچھلیوں سے ٹیکس وصول کرکے غریبوں کو ریلیف دیا جائے،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ عوام پاکستان سنی تحریک کو گھر گھر جاکر رابطہ مہم کا آغاز جلد کریگی،کارکنان علاقائی سطح پر عوامی رابطے تیز کردیں،اہلسنت ملک بنانیوالے ہیں ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں، جمہوری دورے حکومت میں عوام کو ان کے بنیادی حقوق نہ ملنا اور مسائل میں اضافہ ہونا آمرانہ طرز حکمرانی ہے،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ سیاسی ومعاشی عوامی حقوق عوام کو مہیا کرکے جمہوریت کو مستحکم کیا جاسکتا ہے الزامات کی سیاست سے اداروں کا تشخص پامال ہورہا ہے اداروں کے احترام کو ہر حال میں ملحوظ خاص رکھا جائے،ا

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...