الحمراء آرٹس کونسل اردو کے فروغ کیلئے کردار ادا کرتی رہے گی،توقیر ناصر

الحمراء آرٹس کونسل اردو کے فروغ کیلئے کردار ادا کرتی رہے گی،توقیر ناصر

  



لاہور(پ ر)چیئرمین لاہور آرٹس کونسل الحمرا توقیر ناصر نے کہا کہ الحمرا آرٹس کونسل اردو کے فروغ کے لئے آئینی حددو میں رہتے ہوئے اپنا کردار مسلسل ادا کرتا رہے گا۔یہ بات انھوں نے پاکستان قومی زبان تحریک کے پانچ رکنی وفد سے قومی زبان کی ترقی و ترویج پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کیا۔وفد کی سربراہی عزیرظفر آزاد نے کی، اس وفد میں حامد انور، محمد جمیل بھٹی، ملک محمد فاروق  اور محمد یونس عزیز شامل تھے۔چیئرمین الحمرا توقیر ناصر نے وفد کے ساتھ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کے معیاری ڈرامہ نے اردو کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا،میں نے ہمیشہ کوشش کی کہ نوجوان کو ڈرامہ کے ذریعے بہترین اردو سیکھنے کو ملے،انھوں نے مزید کہا کہ اردو زبان کے فروغ کے لئے الحمرا آرٹس کونسل تحریک قومی زبان سے مستقل بنیادوں پر تعاون جاری رہے گا۔عزیز ظفر آزاد نے اس موقع پر چیئرمین توقیر ناصر کا شکریہ ادا کیا۔وفد کی چیئرمین الحمرا توقیر ناصر سے ملاقات میں ڈائریکٹر آرٹس اینڈ کلچر ذوالفقار علی زلفی اور نیاز حسین لکھویرا بھی موجود تھے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...