سعودیہ میں امریکی فوج کی تعیناتی بڑے سانحہ کا پیش خیمہ ہو سکتی ہے،اشرف جلالی

سعودیہ میں امریکی فوج کی تعیناتی بڑے سانحہ کا پیش خیمہ ہو سکتی ہے،اشرف جلالی

  



لاہور (نمائندہ خصوصی) تحریک لبیک یا رسول اللہ ؐ وسلم و تحریک صراط مستقیم کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے شاہ سلمان کی طرف سے سعودی عرب میں امریکی فوج تعینات کرنے کی منظوری دینے پرتبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ سعودی عرب میں امریکی فوج کو تعینات کرناکسی بہت بڑے سانحے کا پیش خیمہ ہو سکتا ہے۔ارض مقدس پر امریکی افواج کو کنٹرول دیناخطرے سے خالی نہیں۔حضرت محمدِ عربی ؐ نے اپنی آخری وصیت میں یہود و نصاری کو جزیرہ عرب سے نکالنے کا حکم ارشاد فرمایا تھا۔قرآنی نقطہ نظر کے مطابق یہودونصاری کو دوست بنانا جائز نہیں اور انہیں اپنایا حرمین شریفین کا اور ارض قرآن کا محافظ بنا نا کس قدرناجائز ہوگا۔امریکہ اپنے اور یہود کے مفادات کا محافظ ہے ہرگز امت مسلمہ کے مفادات کا محافظ نہیں ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1