پی ٹی آئی رہنماؤں کی اعجاز چودھری کو صوبائی صدر بننے پر مبارکباد

  پی ٹی آئی رہنماؤں کی اعجاز چودھری کو صوبائی صدر بننے پر مبارکباد

  



لاہور (نمائندہ خصوصی) پی ٹی آئی سینٹرل پنجاب کے صدر اعجاز احمد چوہدری کو پارٹی کا صدر بننے پر پی ٹی آئی سپورٹس اینڈ کلچرل ونگ کے رہنما غلام مصطفی‘ زبیر مصطفی‘ رائے طاہر اور پارٹی کے دیگر رہنماؤں نے انہیں دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی چیئرمین اور وزیراعظم عمران خان نے اعجاز چودھری کو ایک بار پھر پارٹی کا صدر بنا کر ایک نہائت ہی دانش مندانہ فیصلہ کیا ہے۔

وہ پارٹی کارکنوں کے دلوں کی دھڑکن ہیں اور پارٹی کارکنان کی جدوجہد سے بھی اچھی طرح سے واقف ہیں ان کے صدر بننے سے کارکنوں کا مورال بلند ہوا ہے اور انہیں اس بات کی بھی خوشی ہے کہ انکے آنے سے کارکنوں کو بھی پارٹی میں نہ صرف اہم مقام ملے گا بلکہ پارٹی عہدے بھی ملیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1