چیئرمین پیمرا سے مستعفی ہونے کی قرارداداسمبلی میں جمع

  چیئرمین پیمرا سے مستعفی ہونے کی قرارداداسمبلی میں جمع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ (ن)کی رکن پنجاب اسمبلی عظمیٰ بخاری نے چیئر مین پیمراء سے مستعفی ہونے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کراد ی۔پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی کامیاب فیصل آباد ریلی پر لیگی قیادت اور کارکنوں کو مبارکباد پیش کرتا ہے۔یہ ایوان پر امن لیگی کارکنوں کی پکڑ دھکڑ اور فیصل آباد شہر کے لاک ڈاؤن کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔یہ ایوان پیمراء کی جانب سے مسلم لیگ(ن) کی ریلی نہ دکھانے کے احکامات کی شدید مذمت کرتا ہے۔سلیکٹڈ وزیر اعظم سیاسی مخالفین کی آواز کو دبانے کی کوشش کررہا ہے۔

اپوزیشن جماعتوں کی قیادت کی تقریریں میڈیا پر نشر کرنے پر پابندی انتہائی بزدلانہ فعل ہے۔نام نہاد جمہوری حکومت نے ریاست کے چوتھے ستون کو بھی متنازعہ بنادیا ہے۔
عظمیٰ بخاری