دہشتگردی کا خاتمہ معاشی اور معاشرتی بقاء کیلئے ناگزیر ہے،ذکر اللہ مجاہد

  دہشتگردی کا خاتمہ معاشی اور معاشرتی بقاء کیلئے ناگزیر ہے،ذکر اللہ مجاہد

  



لاہور (پ ر) امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے ڈیرہ اسماعیل خان میں چیک پوسٹ اور ہسپتال میں ہونے والے دھماکوں کی پرُروز مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کا خاتمہ معاشی، معاشرتی بقاء کیلئے ناگزیر ہے۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں فائرنگ اور خود کش دھماکوں میں شہید ہونے والوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ ملک دشمن عناصر کی بزدلانہ کاروائیاں قابل مذمت اور ناقابل برداشت ہیں ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز انہوں نے ڈیر اسماعیل خان میں ہونے والوں دھماکوں کی پرروز مذمت کرتے ہوئے اپنے بیان میں کیا۔ ذکر اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ ملک میں دہشتگردی کے پیچھے ازلی دشمن بھارت کا ہاتھ ہے جو ملک کے امن و امان کو خراب کرنا چاہتا ہے۔

بھارت پاکستان کو مستحکم نہیں دیکھنا چاہتا اور ملک کے امن امان کو خراب کرکے غیر محفوظ ریاست ثابت کرنے کی مذموم کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

عالمی عدالت میں رسوائی کے بعد مودی سرکار کسی بھی حد تک جا سکتی ہے جس کا انداز حالیہ بھارتی وزیر خارجہ کے کشمیر پر مذاکرات کے حوالے سے جارحیت پسندانہ بیان ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے ناسور کے خاتمے کیلئے جیلوں میں قید دہشتگردوں کو عبرت کا نشان بنایا جائے تاکہ ملک دشمن عناصر عبرت پکڑیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...