وزیر اعظم کا دورہ امریکہ انقلابی نوید ثابت ہو گا،حبیب سرور
لاہور(سٹی رپورٹر) تحریک انصاف کے راہنماء حبیب سرور نے چوہدری اعجاز کو پاکستان تحریک انصاف پنجاب کا صدر کا منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے اور اسے پارٹی کے لئے نیک شکون قرار دیا ہے انہوں نے مزیدکہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا دورہ امریکہ انقلابی ثابت ہو گا نوازشریف کے دورہ امریکہ پر چار لاکھ اور 60ہزار ڈالر خرچ ہوتے تھے، عمران خان کے دورے پر صرف پچاس ہزار ڈالر خرچ آیا۔ سابق وزیراعظم نوازشریف کے دورے پر 4 لاکھ 60 ہزار ڈالر خرچ ہوتے تھے لیکن موجودہ وزیراعظم عمران خان کے دورے پر صرف 50 ہزار ڈالر خرچ آیاہے۔
، یہ حکومت کی جانب سے شروع کی گئی سادگی مہم کا حصہ ہے جس کا مقصد تمام اضافی اور غیر ضروری اخراجات کا خاتمہ ہے۔