چودھری اعجاز صوبائی سطح پر پارٹی کی بہتر ی کیلئے اقداما ت کرینگے،ناصر سلمان

  چودھری اعجاز صوبائی سطح پر پارٹی کی بہتر ی کیلئے اقداما ت کرینگے،ناصر سلمان

  



لاہور(سٹی رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب شکایات سیل کے وائس چیئرمین ناصر سلمان نے کہا ہے کہ چوہدری اعجاز کا تحریک انصاف پنجاب کا صدر منتخب ہونا پارٹی پالیسی کی کامیابی ہے انشاء اللہ امید ہے کہ چوہدری اعجاز پنجاب کی سطح پر پارٹی کی بہتری کے لئے مربوط کوششیں کریں گے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے دورہ امریکہ کے بارے میں ناصر سلمان نے کہا کہ وزیر اعظم کا دورہ امریکہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے اس دورے سے پاک امریکہ تعلقات میں بہتری آئے گی وزیراعظم اورامریکی صدر کے درمیان ملاقات میں دونوں ممالک کے تعلق باہمی تعلقات بالخصوص زیر غور آئیں گے۔

۔ گزشتہ کچھ سالوں سے پاک امریکہ تعلقات میں کچھ سرد مہری تھی جب موجودہ حکومت آئی تو تعلقات میں بہتری لانے کی کوشش کی گئی

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...