وزیر اعظم کے دورہ امریکہ سے ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی،صفدر بٹ

  وزیر اعظم کے دورہ امریکہ سے ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی،صفدر بٹ

  



لاہور(سٹی رپورٹر) تحریک انصاف پنجاب کے نائب صدر صفدرعلی بٹ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے دورہ سے پاکستان اور امریکہ میں تعلقات کی نئی راہیں کھلیں گی،پاکستان نے اس دورے سے معاشی فوائد حاصل کرنے کی پیشگی منصوبہ بندی کر رکھی ہے،اپوزیشن اپنی کرپشن پر چاہے یوم ندامت منا لے عوام انہیں مسترد کر چکے ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان نے اپنے وژن اور محنت سے انتہائی کم عرصے میں جتنی کامیابیاں سمیٹی ہیں اس سے ماضی کے تجربہ کار حکمرانوں کو اپنی سیاست ہمیشہ کیلئے تاریک ہوتی ہوئی نظر آرہی ہے۔

خیبر پختوانخواہ میں گڈ گورننس کی وجہ سے پنجاب میں کامیابی ملی انشا اللہ آئندہ عام انتخابات میں سندھ سے پیپلز پارٹی کا مکمل صفایا کریں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...