عقیدہ ختم نبوت کیلئے ہماری جانیں بھی قربان ہیں،مسعود صدیقی

  عقیدہ ختم نبوت کیلئے ہماری جانیں بھی قربان ہیں،مسعود صدیقی

  



لاہور(نمائندہ خصوصی) تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے امیر اور چیئرمین بین المذاہب امن اتحاد صوفی مسعوداحمد صدیقی المعروف لاثانی سرکار نے کہاہے کہ نبی آخرالزماں حضور نبی کریم ؐ اور دیگر انبیاء اکرام ؑ ستارے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں مرکزی سیکرٹریٹ پر ہفتہ وار محفل ذکر و نعت اور تربیتی نشست کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔عقیدہ ختم نبوت ایمان کی بنیاد ہے جس کے تحفظ کیلئے ہماری جانیں بھی قربان ہیں۔ امت مسلمہ کی فلاح اور کامیابی کا راز قرآن کریم اور حضور نبی کریم ؐ کی سنت مبارکہ پر عمل پیرا ہونے میں ہے۔

مضمر ہے۔ انہوں نے کہاکہ آج دین اسلام اور پاکستان کے خلاف بین الاقوامی سطح پر جو سازشیں کی جارہی ہیں وہ کبھی کامیاب نہیں ہوسکیں گی اور عنقریب اسلام دشمنوں پر اللہ کا غضب نازل ہوگا۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ تمام مسالک اپنے باہمی اختلافات کو ختم کرتے ہوئے اپنی صفوں میں اتحاد اور امن و محبت کو فروغ دیں تاکہ اسلام اور پاکستان کیخلاف سازشیں کرنیوالوں کو منہ توڑ جواب دیا جاسکے۔تربیتی نشست میں نامور نعت خواں حضرات نے بارگاہ سرورکونین ؐ میں نذرانہ عقیدت پیش کیا گیا۔ جبکہ اختتام پر حضور نبی کریم ؐ کی بارگاہ میں والہانہ درودوسلام پیش کیا اور ملکی سلامتی و ترقی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں بھی کی گئی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1