امریکہ میں عالیشان جلسے نے اپوزیشن میں سکتہ طاری کر دیا، سعدیہ سہیل

  امریکہ میں عالیشان جلسے نے اپوزیشن میں سکتہ طاری کر دیا، سعدیہ سہیل

  



لاہور(لیڈی رپورٹر)پنجاب اسمبلی کی سٹینڈنگ کمیٹی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کی چیئرپرسن سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا امریکہ میں پرتپاک استقبال تاریخی اہمیت کا حامل ہے امریکہ میں عالیشان جلسے نے اپوزیشن میں سکتہ طاری کر دیا ہے اپنے ایک بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ سینٹ چیئرمین کے معاملے میں اپوزیشن کی بدنیتی کھل کر سامنے آ چکی ہے۔ اپوزیشن کی مفادپرست سیاست قوم پر پہلے ہی عیاں ہے انہوں نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی اپنی کرپشن کی دولت بچانے کے لئے ہاتھ پاؤں مار رہی ہے۔

لیکن تحریک انصاف کی حکومت ملک و قوم کی دولت لوٹنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لئے پُرعزم ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...