25 جولائی کوحکومت کیخلاف پورا ملک سڑکوں پر نکلے گا ا،سیف الملوک کھوکھر

25 جولائی کوحکومت کیخلاف پورا ملک سڑکوں پر نکلے گا ا،سیف الملوک کھوکھر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(لیڈی رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما و ایم پی اے ملک سیف الملوک کھوکھر نے کہا ہے کہ 25 جولائی کو دھاندلی زدہ حکومت کے خلاف یوم سیاہ منانے کے لئے پورا ملک سڑکوں پر نکلے گا اپوزیشن کے غیور کارکنان یوم سیاہ کو روکنے کے لئے حکومت کے اوچھے ہتھکنڈوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے حکومت اپوزیشن جماعتوں کے کارکنان کی پکڑ دھکڑ کو فوری طور پر بند کرے۔


انہوں نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ محترمہ مریم نواز کی پر امن استقبالی ریلی کو بھی حکمران برداشت کرنے کے لئے تیار نہیں ہیں اور کبھی ریاستی مشینری کے ذریعے ان کی ریلی کا راستہ روکا جاتا ہے تو کبھی ان کے جلسہ گاہ میں پانی چھوڑ دیا جاتا ہے لیکن دوسری جانب حکمران دیار غیر میں بھی جا کر پاکستان کے محب وطن سیاست دانوں کے خلاف باتیں کرتے ہیں۔


ان کو کون یہ بات سمجھائے کہ پاکستان کی عوام کو ان کے بھاشن کی نہیں بلکہ راشن کی ضرورت ہے جو ان کی حکومت نے ان سے چھین لیا ہے۔انہوں نے کہا کہ نہائت دکھ اور افسوس کی بات ہے کہ اس وقت نالائقوں کا ٹولہ ملک پر مسلط ہے پی ٹی آئی کی حکومت ایک نکھٹو حکومت ثابت ہوئی ہے اور اس حکومت نے عوام کا سانس لینا بھی مشکل بنا دیا ہے ان کی پالیسوں کی وجہ سے غریبوں کے گھروں میں تو نوبت فاقوں تک پہنچ چکی ہے اس حکومت کی پالیسوں نے پاکستان کوناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے یہ لوگ عوامی وزیراعظم میاں نواز شریف کی دشمنی میں اس قدر آگے چلے جائیں گے اس کا ہم لوگوں نے کبھی سوچا بھی نہ تھا۔