گڈز ٹرانسپورٹرز سے کرایوں میں کمی کا مطالبہ مضحکہ خیز ہے،چودھری خلیل

گڈز ٹرانسپورٹرز سے کرایوں میں کمی کا مطالبہ مضحکہ خیز ہے،چودھری خلیل

  



لاہور(سٹی رپورٹر)آل پاکستان ٹرک ٹرالہ اونرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین چوہدری خلیل نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات میں ہوشربا اضافے کے باوجود گڈز ٹرانسپورٹرز سے کرایوں میں کمی کا مطالبہ مضحکہ خیز ہے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں گزشتہ چار ماہ کے دوران ہونے والے اضافے کے پیش نظر گڈز ٹرانسپورٹروں نے بھی اپنے اخراجات کے تناسب سے کرایوں میں مناسب اضافہ کیا،لیکن یہ بھی دیکھا جائے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوتا ہے تو شہریوں کے لیے سفر کرنا عذاب بن جاتا ہے۔

بلکہ اشیائے خوردونوش اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے جاتے ہیں،حکومت فوری طورپر آئندہ مہینے پٹرولیم مصنوعات میں خاطر خواہ کمی کرے تاکہ عوام کے ساتھ ٹرانسپورٹ سیکٹر کو بھی ریلیف ملے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1