ملک بھر کے محنت کشوں نے مہنگائی میں کمی کیلئے یوم احتجاج منایا

  ملک بھر کے محنت کشوں نے مہنگائی میں کمی کیلئے یوم احتجاج منایا

  



لاہور(پ ر)ملک بھر کے محنت کشوں نے آل پاکستان ورکرز کنفیڈریشن(رجسٹرڈ) کے زیراہتمام "یوم احتجاج" منایا اور وفاقی وصوبائی حکومتوں سے پْرزور مطالبہ کیا کہ وہ کارکنوں کو کام پر حادثات وپیشہ وارانہ بیماریوں سے محفوظ کرانے کے لئے حفاظتی قوانین و تدابیر پر سختی سے عمل کرائے۔ اْنہوں نے حکومت سے مزید مطالبہ کیا کہ وہ ملک میں ضروریات زندگی کی اشیاء میں کمر توڑ مہنگائی کو دور کرے اور بنیادی اشیاء کی قیمتوں میں کمی کرکے اسے منجمد کرے یہ مطالبات بختیار لیبر ہال میں آل پاکستان ورکرز کنفیڈریشن کے ایک خصوصی اجلاس میں کئے گئے۔

جس میں ابزرگ مزدور راہنماء خورشیداحمد جنرل سیکرٹری، روبینہ جمیل صدر، اکبر علی خان ایڈیشنل جنرل سیکرٹری، خوشی محمد کھوکھر، نیاز خان،اْسامہ طارق،چوہدری محمد انور، خوشی محمدکھوکھر، صلاح الدین ایوبی،حسن محمد رانا ودیگر محنت کشوں کے نمائندگان نیخطاب کیا-

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...