کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی /میو ہسپتال میں دماغ کا عالمی دن منایا گیا

    کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی /میو ہسپتال میں دماغ کا عالمی دن منایا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر)نیورالوجی ڈیپارٹمنٹ نے پروفیسر احسن نعمان کی نگرانی میں پاکستان سوسائٹی آف نیورالوجی (پی ایس این) کے تعاون سے 22 جولائی 2019ء کو عالمی برین ڈے منایا جسمیں کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کی فیکلٹی، طلباء اور طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔اس سال ورلڈ برین ڈے کو میگرین سے منسوب کیا گیا ہے۔پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل، وائس چانسلر کے ای ایم یو نے بطور مہمان خصوصی اس تقریب میں شرکت کی شعبہ امراض اعصاب و پٹھہ /دماغ کے ماہرین نے گیسٹ سپیکر کے طور پر شرکت فرمائی اور میگرین کے مرض کی علامات، تشخیص اور علاج کے بارے میں حاضرین کو آگاہ کیا خطاب کرنے والوں میں پروفیسر محمد نعیم قصوری، پروفیسر اطہر جاوید اور پروفیسر احسن نعمان شامل تھے


وائس چانسلر کے ای ایم یو نے شعبہ نیورالوجی میں کیجانے والی تعلیمی اور تربیتی ورکشاپس / کورسز کی تعریف کی اور اس ضمن میں یونیورسٹی کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی انہوں نے کہا کہ ایسی تقریبات طلباء اور طالبات کی تعلیم اور تربیت میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔