پیپلز پارٹی مستقبل قریب میں حکومت ضرور بنائے گی،شہباز بھٹی منشاء پرنس

پیپلز پارٹی مستقبل قریب میں حکومت ضرور بنائے گی،شہباز بھٹی منشاء پرنس

  



لاہور(سٹی رپورٹر)پیپلز پارٹی مستقبل قریب میں حکومت ضرور بنائے گی کیونکہ لوگوں کی آج بھی پیپلز پارٹی سے ہی امیدیں وابستہ ہیں جبکہ ہمیں اپنی پارٹی کے قائدین آصف علی زرداری اور بلاول بھٹوزرداری پر مکمل اعتماد ہے اور جلد ہی پنجاب کے جیالے پارٹی کے ہمراہ اس کی جیت میں اہم کردار ادا کریں گے یہ باتیں  پیپلز پارٹی لاہور کے عہدیداروں و ٹکٹ ہولڈرز نے روزنامہ پاکستان کے فورم میں کیں۔ این اے 124 کے ٹکٹ ہولڈر و نائب صدر لاہور شہباز محمود بھٹی نے کہا کہ جو لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ بلاول بھٹو امریکہ میں عمران خان سے ملاقات کریں گے تو یہ محض اتفاق ہے اور کچھ نہیں ہم نے جو بھی کیا ہے سب کے سامنے اور ملکی مفاد کو مد نظر رکھتے ہوئے کیا ہے،ہم نے نا پہلے کبھی چھپ کر مفاہمت کی تھی اور نا اب کریں گے۔پی پی 150 سے پارٹی ٹکٹ ہولڈر چوہدری منشاء پرنس نے کہا کہ  بہت جلد محترمہ والا دور واپس آنے والا ہے جب پنجاب کا جیالا پارٹی کی جان ہوا کرتا تھا وہ دن دور نہیں جب پارٹی پھر سے پنجاب میں اپنے قدم جمائے گی کیونکہ ہمارے قائد محترم ذوالفقار علی بھٹو نے پارٹی کی بنیاد اسی صوبے کے شہر لاہور سے رکھی تھی،انہوں نے کہا کہ ہم آئندہ الیکشن میں بھر پور تیاری کے حصہ لیں گے۔ انفارمشن سیکرٹری ڈسٹرکٹ لاہور شہناز کنول نے کہا کہ بلاول بھٹو کا امریکہ جانا کسی ڈیل یا پلان کا حصہ نہیں بلکہ انہیں ہر سال ناشتے پر بلایا جارہا ہے۔ لہٰذا وہ کبھی بھی ایسا نہیں چاہیں گے،انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کا نواسا،بی بی کا بیٹا اور میر مرتضیٰ کا بھانجا ہے وہ کبھی بھی مفاہمت نہیں کرے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی خواتین کی ترجمانی کرنے والی پارٹی ہے اسی لیے یہاں شہلا رضا،شیریں رحمان،کرشنا کماری،شازیہ مری،نگہت اورکزئی،شرمیلا فاروقی جیسی خواتین نے ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کیا اور مجھے فخر ہے کہ میں پیپلز پارٹی کا حصہ ہوں۔ وقار طارق بھٹی صدرپی وائی اوڈسٹرکٹ ،میا ں لئیق جنرل سیکرٹری پی وائی اوور وقاص منشاء پرنس نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ ہمارے بڑوں نے اس پارٹی کا انتخاب کیا جس کی بدولت ہمیں آج اس پارٹی کے لیے کچھ کرنے کا موقع مل رہا ہے 

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...