لیگی کارکنوں کی گرفتاریوں کے خلافقرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

  لیگی کارکنوں کی گرفتاریوں کے خلافقرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

  



لاہور (پ ر)مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی رابعہ فاروقی نے ایک قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان مسلم لیگ (ن) کے کارکنان کی مسلسل گرفتاریوں اور ان کو ہراساں کرنے کی پر زور مذمت کرتا ہے ہر پاکستانی کو سیاست میں حصہ لینے کا بنیادی حق حاصل ہے اور وہ اس حق کے تحت کسی بھی جماعت کی سرگرمیاں میں شامل ہوسکتا ہے، کسی بھی پاکستانی کو سیاسی سرگرمیاں حصہ لینے سے روکنا اس کو بنیادی حق سے محروم کرنا ہے۔

، یہ ایوان قرار دیتا ہے کہ ملک کی تمام سیاسی جماعتوں کو آزادانہ انداز میں اپنی سیاسی سرگرمیاں کو جاری رکھنے اور ان جماعتوں کے قائدین کو اظہال خیال کرنے سے ہر گزنہ روکا جائے یہ ایوان مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز کی لاہور سے فیصل آباد روانگی کے موقع پر مسلم لیگ(ن) کے کارکنان کی گرفتاری کی پر زور مذمت کرتا ہے اور حکومت پنجاب سے مطالبہ کرتا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے قائدین اور کارکنان کی بلاجواز گرفتاریوں کا سلسلہ فوری بندکیا جائے اور ان کے خلاف بنائے گئے بے بنیاد مقدمات ختم کئے جائیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1