شریف فیملی کو اپنا خوفناک انجام صافنظر آرہا ہے،عرفا ن عباسی

شریف فیملی کو اپنا خوفناک انجام صافنظر آرہا ہے،عرفا ن عباسی

  



لاہور (پ ر) تحریک انصاف کے سینئر مرکز ی رہنماعرفان عباسی نے کہاہے کہ شریف فیملی کواپنا خوفناک انجام نظر آرہاہے، آصف زرداری نے پیپلز پارٹی پرخودکش حملہ کیا اور پارٹی تباہ کر دی اسی طرح بی بی مریم نے بھی (ن) لیگ کو تباہ کرنے کا تہیہ کررکھا ہے، مریم صفدر کے ہوتے ہوئے شر یف فیملی کو کسی د شمن کی ضرور ت نہیں ہے۔

انہوں نے کہاکہ شہباز شریف ساتھی کی گرفتاری پربو کھلاہٹ کا شکار ہو کر بیان بازی کررہی ہے اور جھوٹ پر جھوٹ بول رہے ہیں، ملکی دولت لوٹنے والی شریف فیملی اپنی کرپشن چھپانے اور قانون کے شکنجے سے بچنے کے لئے سازشیں کررہی ہے، نواز شریف اللہ اور قانون دونوں کی پکڑ میں ہیں، مریم صفدر اپنے والد کی چوری بچانے کیلئے چور دروازے کااستعما ل کررہی ہے، مریم صفدر نواز شریف کی چوری بچانے کیلئے جھو ٹ کا سہار لے رہی ہے مگر ان کا ہر جھو ٹ پکڑا جا تا ہے اس میں کو ئی شک نہیں کہ مریم صفدر کو سیا ست کی الف بے کا بھی پتہ نہیں،(ن) لیگ کی جانب سے تمام کوششیں کوایجنڈا کر پشن کا تحفظ ہے،کوئی غلط فہمی میں نہ رہے ملک سے لو ٹی گئی دو لت کا حسا ب کتا ب دینا پڑے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...