پیپلز پارٹی نے انتخابی دھاندلیوں کے خلافیوم سیاہ کو حتمی شکل دیدی

پیپلز پارٹی نے انتخابی دھاندلیوں کے خلافیوم سیاہ کو حتمی شکل دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ لاہور تنظیم نے 25 جولائی کو انتخابی،دھاندلی کے حوالے سے بطور یوم سیاہ منانے کی تیاریوں کے سلسلے میں حتمی شکل دے دی ہے لاہور تنظیم 25 جولائی کے جلسے میں بھرپور شرکت کرے گی یہ جلسہ حکمرانوں کی گرتی ہوئی ساکھ پر آخری کیل ثابت ہو گا۔  ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ 25 جولائی کو یوم سیاہ کے طور پر منایا جائے گا حکومتی سیاہ کاریوں کو عوام کے سامنے لایا جائے گا۔ حکومت نے اپنے دورِ حکومت میں عوام کو مہنگائی کے سوا کچھ نہیں دیا۔ حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں بُری طرح ناکام ہو چکی ہے اس کے علاوہ تحریک انصاف کی حکومت نے ملک پر اربوں کے قرضے چڑھا دیئے ہیں۔
چن