کوئی مسئلہ ہے تو بتائیں؟مانیٹرنگ ٹیموں نے عازمین کے ذریعے حج آرگنائزر کو ہدف بنانا شروع کردیا

کوئی مسئلہ ہے تو بتائیں؟مانیٹرنگ ٹیموں نے عازمین کے ذریعے حج آرگنائزر کو ...

  



لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)وزارت مذہبی امور کی مانیٹرنگ ٹیموں نے مکہ،مدینہ میں پرائیویٹ حج سکیم کے عازمین کے ذریعے حج آرگنائزر کو ہدف بنانا شروع کر دیا،عازمین کو مانیٹرنگ ٹیم کے ممبران کوئی تو شکایت ہو گی،کوئی تو تکلیف ہو گی جیسے سوالات کے ذریعے سروس پرووائڈر کے نکات کو بنیاد بنا کر کوٹہ کم کرنے یا جرمانہ کرنے کا جواز تلاش کرنے لگے،مکہ،مدینہ،عزیزیہ کی عمارتوں کی ادائیگی بذریعہ آن لائن اور مالکان کو کیش ادائیگی کے فرق کو بھی ایس پی کی خلاف ورزی قرار دے کر نوٹس جاری کرنا شروع کر دئیے،حج آرگنائزر نے وفاقی سیکرٹری سے مانیٹرنگ ٹیموں کو قوائد کے اندر اور دوستانہ ماحول میں مانیٹرنگ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مانیٹرنگ کا مقصد اصلاح ہوتا ہے نہ کہ بلیک میل کرنا،پرائیویٹ سکیم وزارت کی نگرانی میں آگے بڑھ رہی ہے ہر مرحلہ میں وزارت کے نمائندوں کی سرپرستی اور نگرانی کی ضرورت ہے اس کے بغیر بہتری ممکن نہیں ہے۔

مانیٹرنگ ٹیمیں 

مزید : صفحہ آخر