وزیراعظم کو اپنے خطاب میں عالم اسلام کے مسائل پر بات کرنی چاہئے تھی،سراج الحق

وزیراعظم کو اپنے خطاب میں عالم اسلام کے مسائل پر بات کرنی چاہئے تھی،سراج الحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (آن لائن) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ امریکہ میں وزیر اعظم کا خطاب عالم اسلام کے کسی رہنما یا وزیر اعظم کا نہیں،اپنی پارٹی کے چیئرمین کا تھا۔گھر کے کپڑے باہر دھونے کی بجائے وزیر اعظم کو عالم اسلام کے مسائل پر بات کرنی چاہئے تھی۔وزیر اعظم نے اپنے اہم ترین سرکاری دورے کو لوکل سیاست کی نذر کردیا ہے۔وزیر اعظم کو کشمیر اور فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کا خیال کیوں نہیں آیا، انتہائی اہم مسائل کو نظر انداز کردیا گیا۔خیبر پختونخوامیں شامل قبائلی علاقوں کی 70سالہ محرومیوں کا اب ازالہ ہونا چاہئے۔ان علاقوں کو این ایف سی ایوارڈ سے تین فیصدفنڈز اور سی پیک میں حصہ ملنا چاہئے۔علاقے کی تیز رفتار ترقی کو یقینی بنانے کیلئے سو ارب روپے کے فوری پیکیج کے اعلان پر جلد از جلد عمل کیا جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منصورہ میں مختلف وفود سے ملاقاتوں کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ انتخابات کے بعد خیبر پختونخواہ کے قبائلی اضلاع باقاعدہ قومی دھارے میں شامل ہوگئے ہیں،اب ان علاقوں کا بھی حق ہے کہ انہیں لاہور، کراچی اوراسلام آباد جیسے شہروں کے برابر حقوق دیئے جائیں اور سابقہ محرومیوں کا ازالہ کرنے کیلئے وہاں فوری طور پرانجینئرنگ اور میڈیکل کالجز،بڑے ہاسپٹلز اوردیگر سرکاری ادارے قائم کئے جائیں تاکہ عوام کے مسائل حل ہوں۔انہوں نے کہا کہ قبائل نے قیام پاکستان سے قبل جن مصائب اور پریشانیوں کا سامنا کیا تھا قیام پاکستان کے بعد بھی انہی مشکلات کا شکار ہیں۔خیبر پختونخواہ میں انضمام کے بعد ان علاقوں کو میں سڑکوں اور بنیادی انفراسٹریکچر کی تعمیر کا فوری آغاز ہوجانا چاہئے تھا مگر اب تک اس طرف کوئی خاص توجہ نہیں دی جارہی۔انہوں نے کہا کہ ان اضلاع کے لاکھوں بے روز گار نوجوانوں کو روز گار دینے کیلئے سی پیک سے ان کا حصہ دیا جائے۔
سراج الحق 

مزید :

صفحہ آخر -