اے سی نواز شریف کا حق ہے تو دیگر مجرموں کو بھی سہولیات ملنی چاہئیں،فواد چوہدری

اے سی نواز شریف کا حق ہے تو دیگر مجرموں کو بھی سہولیات ملنی چاہئیں،فواد ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اگر اے سی نواز شریف کا حق ہے تو دیگر مجرموں کو بھی یہی سہولیات ملنی چاہیں اپوزیشن کو چاہئے کہ وہ جیل ریفارمر پر بات کرے لیکن یہ جب حکومت میں آتے ہیں تو ایسی باتیں بھول جاتے ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کہا کہنا تھا کہ پاکستان کا وزیراعظم مسلم امہ کے لیڈر سمجھے جاتے ہیں اگر اے سی نواز شریف کا حق ہے تو دیگر چھوٹے مجرموں کو بھی یہی سہولیات فراہم ہونی چاہئیں، اپوزیشن کو چاہئے کہ وہ جیل ریفارمز پر بات کریں یہ اب تو سہولیات کی بات کرتے ہیں لیکن حکومت میں آکر بھول جاتے ہیں، مسلم ورلڈ میں سب سے زیادہ آزادی اظہار رائے ہے میں سینسر شپ کے حق میں نہیں ہوں، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے دورے میں افغانستان کا مسئلہ سر فہرست ہے امریکہ الیکشن سے پہلے افغانستان سے اپنی فوجوں کا انخلا چاہتا ہے لیکن ہم چاہتے ہیں کہ امریکہ افغانستان کو محفوظ اور پرامن چھوڑ کر جائے۔
 فواد چوہدری

مزید :

صفحہ آخر -