محکمہ اینٹی کرپشن کی کارروائی،ہربنس پورہ سے40کنال سرکاری اراضی واگزار

محکمہ اینٹی کرپشن کی کارروائی،ہربنس پورہ سے40کنال سرکاری اراضی واگزار

  



لاہور)اپنے نمائندے سے) سرکاری جائیداوں کے تحفظ کیلئے محکمہ انیٹی کرپشن متحرک ہوگیا، قبضہ گروپوں کے خلاف کاروئیاں تیز کر دی گئیں،ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب سید اعجاز شاہ کی ہدایت پر محکمہ اینٹی کرپشن کی بڑی کارروائی،ہربنس پورہ سے 240ملین روپے مالیت کی40کنال سے زائد اراضی واگزار کروا لی۔ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن لاہور ڈاکٹر شاہ زیب حسنین کے زیر نگرانی ہونے والی کارروائی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر آصف نور، ریونیو اور محکمہ پولیس کے افسروں نے حصہ لیا۔ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب سید اعجاز شاہ نے سرکاری اراضی پر قبضہ کرنے والے مافیا کے خلاف ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کو بلاامتیازکارروائی جاری رکھنے کی ہدایت کر دی۔

 اراضی واگزار

مزید : صفحہ آخر