سینیٹ اور قومی اسمبلی کا مشترکہ اجلاس اگلے ماہ ہوگا، صدر مملکت خطاب کرینگے
اسلام آباد (صباح نیوز)پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کا مشترکہ اجلاس اگلے ماہ ہوگا صدر پاکستان خطاب کریں گے سابق صدر اور سابق وزراء اعظم کی جیلوں میں موجودگی کے پیش صدر کو پارلیمنٹ میں اپوزیشن کی طرف سے نئی غیرمعمولی صورتحال کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے، اجلاس میں عسکری قیادت بھی موجود ہوگی۔ اپوزیشن جماعتوں کی طرف اجلاس میں احتساب کی یکطرفہ کاروائیوں کے پیش نظر صدر کے سامنے احتجاج متوقع ہے صدارتی خطاب تاخیر کا شکار ہوسکتا ہے۔سینیٹ اور قومی اسمبلی کا مشترکہ اجلاس اگست کے تیسرے ہفتے میں بلائے جانے کا امکان ہے۔قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے اجلاس کی تیاریاں شروع کردیں۔ اجلاس کے لئے مہمانوں کی فہرست تیار کی جارہی ہے۔ اجلاس میں عسکری قیادت غیرملکی سفیروں گورنر وزرائے اعلی سروسز چیفس کومدعو کیا جائے گا۔حکومت اور اپوزیشن میں سخت سیاسی تناؤ کے پیش نظر اس کی عکاسی پارلیمینٹ کے مشترکہ اجلاس میں صدر پاکستان کے سامنے متوقع ہے کسی ناخوشگوارصورتحال کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے ہنگامہ آرائی سے بچنے کے لئے اہم حکومتی پارلیمانی عہدیداروں کی اپوزیشن کے صلح جو رہنماؤں سے ملاقاتیں اور رابطے متوقع ہے ان رابطوں میں کچھ دوکچھ لو کی روایتی بات چیت متوقع ہے۔ مفاہمت نہ ہونے پر صدارتی خطاب تاخیر کا شکار ہوسکتا ہے۔
اجلاس