عمران خان کے دورہ امریکہ سے خطے کے حالات میں بہتری آئیگی، شفقت محمود

  عمران خان کے دورہ امریکہ سے خطے کے حالات میں بہتری آئیگی، شفقت محمود

  



لاہور (آئی این پی) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا دورہ امریکہ کامیاب ہو گا، خطے کے حالات میں بہتری آئے گی، دورے کے اختتام پر اخراجات کے اعدادو شمار عوام کے سامنے رکھیں گے،سب کوذمے داری اداکرناہوگی اپنے حصے کا ٹیکس دینا ہوگا،عمران خان اور نواز شریف کے دورے میں بہت فرق ہے۔ ایوان اقبال لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا عمران خان صاحب خود2 یا 3کتابوں کے مصنف ہیں، کچھ چیزیں ایسی ہیں جن کامیری وزارت سے تعلق ہے، جوکچھ ہمارے اپنے دائرہ اختیارمیں ہے ہم کریں گے۔وفاقی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کوشش ہے نومبر میں ایک بک فیئر علامہ اقبال کے نام سے ہو، گزشتہ 50 سال میں اتنازیادہ قرضہ لیاہے تواب کریں کیا، سیاسی جماعت کے لیے فیصلے کرناآسان نہیں، اتناقرض ہے تومشکل فیصلے کرنے پڑرہے ہیں، سب کوذمے داری اداکرناہوگی اپنے حصے کا ٹیکس دینا ہوگا۔شفقت محمود نے کہا ہم یکساں قومی نصاب کی طرف پیش قدمی کررہے ہیں، سردیوں تک8 ویں تک کلاس کا نصاب ایک جیسا ترتیب دیں گے، نصاب بنانا ایک اہم کام ہے، جتنے بک فیئرز ہوں گے، اتنا لوگوں کو زیادہ کتابیں پڑھنے کا شوق پیداہوگا، بک فیئرز ہونے سے ملک کا سافٹ امیج جاتا ہے۔

شفقت محمود

مزید : صفحہ آخر


loading...