ڈی جی ایف آئی اے کی ہدایت پرموبائل سمگلنگ میں ملوث تین اہلکار معطل

ڈی جی ایف آئی اے کی ہدایت پرموبائل سمگلنگ میں ملوث تین اہلکار معطل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی)ایف آئی اے اہلکاروں کا موبائل سمگلنگ میں ملوث ہونے کا معاملہ کا ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن نے نوٹس لے لیا۔ڈی جی ایف آئی اے کی ہدایات پر سب انسپکٹر جاوید اقبال، سب انسپکٹر اختر قبال گوندل اور کانسٹیبل وقاص بھٹی کو معطل کردیا گیا،ڈائریکٹر امیگریشن ناصر محمود ستی کو انکوائری مکمل کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی گئی۔ڈی جی ایف آئی اے کے مطابق غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث عناصر کی ایف آئی اے میں کوئی جگہ نہیں۔ بشیر میمن نے کہاکہ سمگلنگ میں ملوث اہلکاروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ڈی جی ایف آئی اے

مزید :

صفحہ آخر -