پاکستان میں چینی کمپنیوں نے اپنے ذمے 95کروڑ انکم ٹیکس کی ادائیگی سے انکار کردیا

  پاکستان میں چینی کمپنیوں نے اپنے ذمے 95کروڑ انکم ٹیکس کی ادائیگی سے انکار ...

  



اسلام ;200;باد (آن لائن) پاکستان میں ترقیاتی کاموں میں مصروف چین کی کمپنیوں نے حکومت پاکستان کو انکم ٹیکس کی ادائیگی سے صاف انکار کر دیا ہے جس کے بعد اب یہ معاملہ پبلک اکاءونٹس کمیٹی کے سپرد کر دیا گیاہے چین کی کمپنیوں کے ذمے 95 کروڑ روپے ود ہولڈنگ اور انکم ٹیکس کی مد میں واجب الادا ہیں ۔ حکومت پاکستان کے کرپٹ ادارہ ایرا کے حکام قومی مفاد کی بجائے چین کی نجی کمپنیوں کے تحفظ میں کھل کر سامنے ;200; گئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق زلزلہ متاثرین کی بحالی کے منصوبوں میں متعدد چینی کمپنیاں مصروف کار ہیں ان کمپنیوں کے ذمے انکم ٹیکس کی مد میں 947 ملین روپے واجب الادا ہیں جبکہ ایرا حکام نے کمپنیوں کو اربوں روپے کی ادائیگی کرتے وقت نہ انکم ٹیکس کی کٹوتی کی ہے اور نہ ہی ودہولڈنگ ٹیکس کی کٹوتی کی ہے ۔ ;200;ڈٹ حکام کے پاس جب یہ معاملہ ;200;یا تو ایرا کے حکام نے چین کی کمپنیوں کے مفادات کا تحفظ کرنا شروع کر دیا جس پر ;200;ڈٹ حکام حیران اور پریشان ہو گئے ۔ تاہم معاملہ قانونی رائے کے لئے وزارت قانون کو بھی ارسال کر دیا گیا ہے ایرا حکام کی بدنیتی کو دیکھتے ہوئے ;200;ڈٹ حکام نے یہ معاملہ قومی اسمبلی کی پی اے سی کو ارسال کر دیا ہے تاہم پی اے سی ;200;ج کل جامد ہے کیونکہ اس کے چیئرمین شہباز شریف پرخود کرپشن الزامات ہیں اور ضمانت پر جیل سے باہر ہیں ۔

چینی کمپنیاں

مزید : صفحہ آخر