سٹاک مارکیٹ میں تیزی ،سرمایہ کاری مالیت میں 18ارب کا اضافہ ،ڈالر 20پیسے سونا 600روپے مہنگا

        سٹاک مارکیٹ میں تیزی ،سرمایہ کاری مالیت میں 18ارب کا اضافہ ،ڈالر 20پیسے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (اکنامک رپورٹر)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیرکو اتارچڑھاءو کے بعد تیزی رہی اورکے ایس ای100انڈیکس کی32500کی نفسیاتی حدبحال ہوگئی،تیزی کے نتیجے میں سرمایہ کاری مالیت میں 18ارب82کروڑ روپے سے زائدکا اضافہ ،کاروباری حجم گذشتہ روزکی نسبت63;46;33فیصدکم جبکہ48;46;39فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ فروخت کے دباءواور پرافٹ ٹیکنگ کے سبب کاروبار کا آغاز منفی زون میں ہواٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس 32391کی سطح پر بھی ریکارڈ کیاگیاتاہم بعدازاں حکومتی مالیاتی اداروں ،مقامی بروکریج ہاءوسز سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے سیمنٹ ،توانائی،بینکنگ،اسٹیل،فوڈزسمیت دیگرمنافع بخش سیکٹر میں خریداری کے باعث مندی کے اثرات زائل ہوگئے اورکے ایس ای100انڈیکس دوران ٹریڈنگ 32723پوائنٹس کی سطح پربھی دیکھا گیاتاہم ملکی کرنسی مارکیٹوں میں ڈالر کی قدر بڑھنے سے مقامی سرمایہ کار گروپ تذبذب کا شکار نظرآئے اور اور اپنے حصص فروخت کرنے کو ترجیح دی ،جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس مذکورہ سطح سے گرگیاتاہم اتارچڑھاءو کا سلسلہ سارا دن جاری رہا ۔ مارکیٹ کے اختتام کے ایس ای100انڈیکس125;46;78پوائنٹس اضافے سے32584;46;55پوائنٹس پر بندہوا ۔ پیر کو مجموعی طورپر312کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے151کمپنیوں کے حصص کے بھاوَ میں اضافہ،138کمپنیوں کے حصص کے بھاوَ میں کمی جبکہ23کمپنیوں کے حصص کے بھاوَ میں استحکام رہا ۔ سرمایہ کاری مالیت میں 18ارب82کروڑ66لاکھ30ہزار578روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا،جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر65کھرب94ارب7کروڑ83لاکھ55ہزار504روپے ہوگئی ۔ یرکومجموعی طور پر4کروڑ47لاکھ2ہزار350شیئرزکاکاروبارہوا،جوجمعہ کی نسبت7کروڑ68لاکھ53ہزار870شیئرزکم ہیں ۔ قیمتوں کے اتارچڑھاوَ کے حساب سے انڈس موٹرزکے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت13;46;72روپے اضافے سے1081;46;60روپے اورپاک آئل فیلڈزکے حصص کی قیمت8;46;76روپے اضافے سے389;46;69;46;00روپے پر بند ہوئی ۔ نمایاں کمی مری بریوری کے حصص میں ریکارڈکی گئی،جس کے حصص کی قیمت24;46;89روپے کمی سے725;46;11روپے اورانڈس ڈائنگ کے حصص کی قیمت21;46;51روپے کمی سے740;46;00روپے ہوگئی ۔ پیرکومیپل لیف کی سرگرمیاں 44لاکھ19ہزار500شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں ،جس کے شیئرزکی قیمت40پیسے کمی سے19;46;21روپے اورٹی آر جی پاک لمیٹڈ سرگرمیاں 37لاکھ65ہزار500شیئرزکے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی،جس کے شیئرزکی قیمت35پیسے کمی سے12;46;85روپے ہوگئی ۔ پیرکوکے ایس ای30انڈیکس81;46;84پوائنٹس اضافے سے15477;46;43پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس300;46;51پوائنٹس اضافے سے51305;46;03پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس62;46;92پوائنٹس اضافے سے23878;46;68پوائنٹس پربندہوا ۔

سٹاک ایکسچینج

کراچی (این این آئی)ملکی کرنسی مارکیٹوں میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی بے قدری کا تسلسل جاری ۔ پیرکوانٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے امریکی ڈالر کی قیمت خرید میں 15پیسے اورقیمت فروخت میں 19پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 20پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا ۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق پیرکوانٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت خرید میں 15پیسے اورقیمت فروخت میں 19پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید160;46;35روپے سے بڑھ کر160;46;50روپے اورقیمت فروخت160;46;45روپے سے بڑھ کر160;46;64روپے ہوگئی ۔ اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت میں 20پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید160;46;00روپے سے بڑھ کر160;46;20روپے اورقیمت فروخت160;46;50روپے سے بڑھ کر160;46;70روپے ہوگئی ۔ یوروکی قیمت خرید میں استحکام اور قیمت فروخت میں 50پیسے جبکہ برطانوی پاءونڈ کی قیمت خرید میں 50پیسے اور قیمت فروخت میں 30پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ،جس کے نتیجے میں با الترتیب یوروکی قیمت خرید179;46;00روپے پرمستحکم اورقیمت فروخت181;46;50روپے سے گھٹ کر 181;46;00روپے جبکہ برطانوی پاءونڈکی قیمت خرید199;46;50روپے سے گھٹ کر199;46;00روپے اورقیمت فروخت201;46;50روپے سے گھٹ کر201;46;20روپے ہوگئی ۔ فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت میں 15پیسے اوریواے ای درہم کی قیمت میں 10پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ،جس کے نتیجے میں با الترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید42;46;60 روپے سے گھٹ کر42;46;45روپے اورقیمت فروخت43;46;00روپے سے گھٹ کر42;46;85روپے جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید43;46;50روپے سے گھٹ کر43;46;50روپے اورقیمت فروخت43;46;90روپے سے گھٹ کر43;46;80روپے ہوگئی ۔ پیرکوچینی یوآن کی قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت21;46;50روپے اور قیمت فروخت23;46;00روپے پرمستحکم رہی ۔ جبکہ بین الاقومی گولڈمارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 1ڈالرکا اضافہ، جس کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونا600روپے مہنگاہوگیا ۔ آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق پیرکوبین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 1ڈالرکا اضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی قیمت1425ڈالرسے بڑھ کر1426ڈالر ہوگئی ۔ آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق کراچی،حیدر;200;باد، سکھر، ملتان، فیصل ;200;باد، لاہور، اسلام ;200;باد، راولپنڈی، پشاور اور کوءٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 600روپے اور10گرام سونے کی قیمت میں 514روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا،جس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت83300روپے سے بڑھ کر83900روپے اوردس گرام سونے کی قیمت71400روپے سے بڑھ کر71914روپے ہوگئی ۔ پیرکو چاندی کی فی تولہ قیمت میں 130;46;00 اوردس گرام قیمت میں 111;46;43روپے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں چاندی کی فی تولہ قیمت920;46;00روپے سے بڑھ کر1050;46;00روپے اوردس گرام چاندی کی قیمت788;46;57روپے سے بڑھ کر900;46;00روپے کی نئی بلندترین سطح پر پہنچ گئی ۔

ڈالرسونا مہنگا

مزید :

صفحہ آخر -