کے پی کے اسمبلی :سرکاری ملازمین کی مدت ملازمت 63برس کرنے کی منظوری

    کے پی کے اسمبلی :سرکاری ملازمین کی مدت ملازمت 63برس کرنے کی منظوری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (آ ئی این پی)خیبر پختونخوا اسمبلی نے سرکاری ملازمین کی مدت ملازمت میں 3سال کے اضافے کی منظوری دےدی ، اجلاس کے دوران 5قرارداد منطور کی گئیں ، ڈپٹی اسپیکر محمود جان کی زیر صدارت اجلاس شروع ہوا،ڈی ;200;ئی خان واقعے میں شہید ہونے والوں کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی ۔ ارکان نے کہا کہ دہشتگردوں کو پیغام ہے کہ ہم مقابلے کیلئے تیار ہیں ،انڈیا کو عالمی عدالت نے دہشتگرد ملک قرار دیا،انڈیا کے مزموم عزائم پورے نہیں ہونے دیں گے،اجلاس کے دوران سرکاری ملازمین کی مدمت ملازمت میں 3سال اضافے سے متعلق بل پر خوب بحث ہوئی،ایم ایم اے کے عنایت اللہ نے کہا کہ سرکاری ملازمین کے مدت ملازمت 63سال کرنے سے واجبات کی ادائیگی ختم نہیں بلکہ مخر ہوگی جبکہ بل کی منظوری سے 60سے 70ہزار جوان روزگار سے محروم ر ہیں گے،نگہت اورکزئی نے کہا کہ عمران خان پہلے سول سروسز کو 55سال کرنے کے نعرے لگاتے ہیں تاہم اب راتوں رات بل تیار کئے جاتے ہیں اور پھر یہاں اس پر ہاں کا مہر ثبت کیا جاتا ہے،اپوزیشن ارکان نے بل کیخلاف احتجاجا واک ;200;ءوٹ کردیا تاہم ایوان نے اپوزیشن کی غیر موجودگی میں سول سرونٹس ترمیمی بل کی منظوری دے دی،اپوزیشن ارکان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں 18لاکھ بچے سکول سے باہر ہیں جس پر مشیر تعلین نے جواب دیا کہ اپریل میں داخلہ مہم کے ذریعے 10لاکھ بچوں کو سکولوں میں داخل کرایا ۔ اجلاس کے دروان سرکاری ہسپتالوں کے مین گیٹ کو توسیع دینے،سرکاری محکموں میں طلبا کیلئے انٹرشپ،غیرقانونی اسلحہ کو تحویل میں لینے ،پشاورسے لاہور فلاءٹ سروس کے ;200;غاز،پلاسٹک بیگ کے خاتمے اور کاغذوں تھیلوں سے متعلق 5قراردادیں منظورکرلی گئی ۔ بعدازاں ڈپٹی اسپیکر محمود جان نے خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس 5 اگست تک ملتوی کردیا ۔

کے پی کے اجلاس

مزید :

صفحہ آخر -