7 پولیس افسران کے تقرر و تبادلے،احکامات جاری 

7 پولیس افسران کے تقرر و تبادلے،احکامات جاری 

  



لاہور (کرائم رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان نے07 پولیس افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کیے ہیں۔تفصیلات کے مطابق،ایس ڈی پی او کوٹلی ستیاں راولپنڈی جویریہ محمد جمیل کو اے ایس پی ہیڈ کوارٹر ز سرگودھا،ڈی ایس پی ہیڈ کوا ر ٹر ز سرگودھامحمد عثمان کوایس ڈی پی او کوٹ مومن سرگودھا، ایس ڈی پی او کوٹ مومن سرگودھاواجد حسین کو ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم I سر گو د ھا کی خالی آسامی پر،تقرری کے منتظر محمد اشرف کو ڈی ایس پی لیگل آپریشنز I  لاہور کی خالی آسامی پر،ڈی ایس پی IV بٹالین 3، پی سی ملتان عبدالطیف کی خدمات ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ پنجاب کے سپرد،ڈی ایس پی،پی ایچ پی، راولپنڈی محمد سلیم کو ایس ڈی پی او پنڈ دادنخان جہلم جبکہ ایس ڈی پی او پنڈ دادنخان جہلم افتخار احمد کی خدمات ایڈیشنل آئی جی،پی ایچ پی، پنجاب لاہور کے سپرد کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

تقرر تبادلے

مزید : صفحہ آخر


loading...