بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کے ایگزیکٹو انجینئراورایس ڈی او کیخلا ف مقدمہ سے متعلق سنگل بنچ کا فیصلہ معطل 

بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کے ایگزیکٹو انجینئراورایس ڈی او کیخلا ف مقدمہ سے متعلق سنگل ...

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ کے دورکنی بنچ نے بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کے ایگزیکٹو انجینئراورایس ڈی او کے خلاف اندراج مقدمہ سے متعلق سنگل بنچ کا فیصلہ معطل کردیا۔درخواست گزاروں کے خلاف سنگل بنچ نے ٹھیکدار کو ایسا چیک دینے کے الزام میں مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا جو کیش نہیں ہوسکاتھا،یہ چیک ٹھیکیدار گل خان کو میانوالی میں ترقیاتی کام کرنے کی بنیاد پر جاری کیا گیا تھا،درخواست گزاروں کی طرف سے انٹراکورٹ اپیل میں موقف اختیار کیا گیا کہ انہوں نے ذاتی حیثیت میں چیک جاری نہیں کیاتھا،فنڈ نہ ہونے کی بناپر چیک کیش نہیں ہوسکاتھا،محکمہ ٹھیکیدار کو ادائیگی کرنے کے لئے تیار ہے، سنگل بینچ کے اندراج مقدمہ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔

 فیصلہ معطل

مزید : صفحہ آخر


loading...