کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات کی  مدت بڑھانے کا اقدام چیلنج

  کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات کی  مدت بڑھانے کا اقدام چیلنج

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی)کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات کی مدت بڑھانے کے اقدام کولاہورہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیاہے۔ درخواست گزارصہیب احمد نے اپنے وکیل کی وساطت سے دائردرخواست میں الیکشن کمشن، وفاقی حکومت اورکنٹونمنٹ بورڈ سمیت دیگر کو فریق بنایا ہے،درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ کنٹونمنٹ بورڈ میں ا لیکشن کرانے کی مدت 4سال مقرر ہے، پارلیمنٹ کی منظوری کے بغیر الیکشن کی مدت بڑھا کر دی گئی ہے،جو غیر قانونی ہے۔عدالت سے استدعاہے کہ کنٹونمنٹ بورڈ میں الیکشن کرانے کی مدت 4سال کرنے کے اقدام کو کالعدم قرار دیا جائے۔

کنٹونمنٹ بورڈ

مزید : صفحہ آخر


loading...