ناجائز بھرتیاں، آصف ہاشمی کی درخواست ضمانت پر وکلاء کوبحث کیلئے طلب کرلیا 

   ناجائز بھرتیاں، آصف ہاشمی کی درخواست ضمانت پر وکلاء کوبحث کیلئے طلب ...

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے متروکہ وقف املاک بورڈ میں مبینہ ناجائز بھرتیوں کے کیس میں سابق چیئرمین آصف ہاشمی کی درخواست ضمانت پر وکلاء کو مزید بحث کے لئے طلب کرلیاہے۔جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں قائم دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی، جیل ڈاکٹرکی جانب سے عدالت میں رپورٹ پیش کردی گئی،جس میں کہا گیاہے کہ آصف ہاشمی دل کے مریض ہیں لیکن پی آئی سی میں ان کامناسب علاج ہو رہا ہے،آصف ہاشمی کے وکیل نے کہا کہ دو سال گزر جانے کے باوجودٹرائل عدالت میں ان پر فرد جرم عائد نہ کر سکی، نیب بھی احتساب عدالت میں ان پر ناجائز بھرتیوں کا الزام ثابت نہ کر سکاہے،عدالت ضمانت منظور کرے،عدالت نے کیس کی سماعت 5اگست تک ملتوی کرتے ہوئے وکلاء کو حتمی بحث کے لئے طلب کرلیاہے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...