سابق صوبائی وزیرسبطین خان کی ضمانت درخواست پر وکلاء حتمی بحث کیلئے طلب

  سابق صوبائی وزیرسبطین خان کی ضمانت درخواست پر وکلاء حتمی بحث کیلئے طلب

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں قائم ڈویژن بنچ نے پاکستان تحریک انصاف کے راہنما،ممبر پنجاب اسمبلی اورسابق صوبائی وزیرسبطین خان کی ضمانت کی درخواست پرمزید سماعت 5 اگست تک ملتوی کرتے ہوئے وکلاء کو حتمی بحث کے لئے طلب کرلیاہے۔ درخواست گزار کے وکیل کی جانب سے موقف اختیار کیاگیاہے کہ نیب کی جانب سے پنجاب منرل ڈویلپمنٹ کارپوریشن میں کرپشن کے الزامات کے تحت سبطین خان کوگرفتار کیا گیاہے جبکہ نیب کے الزامات جھوٹے اور بے بنیاد ہیں، بطور صوبائی وزیر معدنیات قانون پر مکمل طور پر عمل درآمد کیا گیا تھا، وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ ان کے موکل کوکی ضمانت کی درخواست منظور کی جائے،فاضل بنچ نے دلائل سننے کے بعد نے درخواست ضمانت پر مزید سماعت 5 اگست تک ملتوی کرتے ہوئے فریقین کے وکلا ء کو حتمی بحث کے لئے طلب کر لیاہے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...