امریکی انٹیلی جنس نیٹ ورک توڑدیا،ایران کا 17جاسوس پکڑنے کا دعویٰ،بعض کو سزائے موت سنادی دی گئی

امریکی انٹیلی جنس نیٹ ورک توڑدیا،ایران کا 17جاسوس پکڑنے کا دعویٰ،بعض کو ...

  



تہران(آئی این پی) ایران نے ایک ماہ کے دوران امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے 17جاسوس پکڑنے کا دعوی ٰکیا ہے جن میں سے کچھ کو سزائے موت بھی سنائی گئی ہے۔ایران کے سرکاری ٹیلی وژن پر جاری ہونے والی ایک رپورٹ میں ملک میں امریکی خفیہ ایجنسی کے نیٹ ورک کے ہونے کا انکشاف کیا گیا ہے جسے ایرانی فورسز توڑنے میں کامیاب ہوگئی ہے اور 17امریکی جاسوسوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔حراست میں لیے گئے افراد یا تو حکومتی حساس اداروں میں ملازم تھے یا پھر پرائیوٹ سیکٹر میں ان اداروں میں ملازم تھے جو معیشت، جوہری،عسکری اور سائبر فورس سے منسلک تھے۔ یہ لوگ آزادانہ طور پر کام کرتے تھے اور انفرادی سطح پر ہی معلومات امریکا میں سی آئی اے آفیسر کو پہنچایا کرتے تھے۔ایران کے سرکاری ٹی وی کے مطابق جاسوسوں کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں جرائم ثابت ہونے پر کچھ کو سزائے موت بھی سنا دی گئی ہے۔ تاہم سزائے موت کے حقدار جاسوسوں کی تعداد اور نام ظاہر نہیں کیے گئے ہیں۔

جاسوس

مزید : صفحہ آخر


loading...