ٹور ڈی فرانس ریس، 15واں مرحلہ برطانوی سائیکلسٹ نے جیت لیا  

  ٹور ڈی فرانس ریس، 15واں مرحلہ برطانوی سائیکلسٹ نے جیت لیا  

  



پیرس(آئی این پی)ٹور ڈی فرانس کا پندرہواں مرحلہ برطانوی سائیکلسٹ سائمن ییٹس نے جیت لیا، پہاڑی سلسلے کا کٹھن راستہ اور ٹھنڈا موسم بھی رائیڈرز کا جوش ٹھنڈا نہ کر سکا۔پیرس کے خوبصورت سائیکلنگ ٹریک پر تاریخی ریس، ٹور ڈی فرانس کے پندرہویں مرحلے میں پہاڑی سلسلے پر ایک سو پچاسی کلو میٹر کا فاصلہ رائیڈرز نے مشن کو پوسبل بنایا۔ سائیکل سواروں کی اونچائی پر چڑھنے اور ٹھنڈے موسم میں گرمجوشی نے ایونٹ کو دلچسپ بنا دیا۔برطانوی رائیڈر سائمن ییٹس سب سے آگے نکل گئے، 33 سیکنڈ کے معمولی فرق نے پی نوٹ کو پیچھے چھوڑ دیا۔ فنشنگ لائن پہلے پار کرنے والے رائیڈرز کا شاندار استقبال کیا گیا۔ پوڈیم پر کھڑے پیلی جرسی میں توجہ کا مرکز بنے رہے۔ سائیکلنگ سیزن کے سپر میگا ایونٹ ٹور ڈی فرانس میں آج آرام کا دن ہے۔

ریس میں الافلیپ کی مجموعی برتری برقرار ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...