بھارت آئی ٹی ایف کے دباؤ پر پاکستان میں کھیلنے پر رضا مندہو ا، سلیم سیف اللہ

بھارت آئی ٹی ایف کے دباؤ پر پاکستان میں کھیلنے پر رضا مندہو ا، سلیم سیف اللہ

  



کراچی(آئی این پی) پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر سلیم سیف اللہ خان نے کہا ہے کہ انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کے نہ ماننے پرہی بھارت اسلام آباد میں پاکستان کیخلاف ڈیوس کپ ٹائی کھیلنے پرمجبورہوا ہے۔اسلام آباد کی سیکیورٹی دہلی اور ممبئی کے مقابلے میں کئی گنا زیادہ بہتر ہے، 14اور 15ستمبر کو پاکستان اسپورٹس کمپلیکس کے گراس کورٹس پر شیڈول مقابلوں سے قبل بھارت نے عالمی فیڈریشن سے سیکیورٹی کنسلٹنٹ پاکستان بھیجنے پر اصرار کیا ہے جبکہ مقابلوں کوغیرمتنازعہ بنانے کے لیے پاکستان کے کھیلوں کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہاک آئی ٹیکنالوجی استعمال کی جائے گی۔ سلیم سیف اللہ خان نے کہا کہ 55سال کے بعد ڈیوس کپ مقابلے میں شرکت کے لیے آنے والی بھارتی ٹیم کو کسی قسم کا سیکیورٹی مسلہ نہیں پیش آئے گا،5ہزارسیکیورٹی کیمروں سے لیس دارالحکومت کے ریڈ زون میں شیڈول ان مقابلوں میں بھر پورسیکیورٹی ہوگی جبکہ مقابلوں کوسپروائز کرنے کے لیے غیرملکی امپائرز پاکستان آئیں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...